چین اپنے سیٹلائٹس سے حاصل کردہ معلومات کا دیگر دنیا سے آزادانہ تبادلہ کرنے کے لیے تیار ہے

0

“گروپ آن ارتھ ابزرویشن جیو ” کا چودہواں کل رکنی اجلاس اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں تیئس سے ستائیس اکتوبر تک امریکی شہر واشنگٹن میں منعقد ہو رہی ہیں ۔ چینی وفد نے چوبیس تاریخ کو “جیو ” شعبے میں حاصل کردہ نتائج اور ثمرات کے حوالے سے ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ۔ 
چین کے نائب وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہوانگ وے نے کہا کہ ایک بڑے ترقی پزیر ملک کی حیثیت سے چین مزید بین الاقوامی زمہ داریاں سنبھالنے پر تیار ہے اور عالمی سطح پر شدید قدرتی آفات سے نمٹنے اور متاثرہ علاقوں کی امداد کے لئے موسمیاتی ڈیٹا فراہم کرے گا۔   چین ، ایشیا اور بحرالکاحلی خطے میں کرہ ارض کے جائزے کے نظام کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کرے گا ۔ 
“جیو “ سیکرٹیریٹ کی سربراہ محترمہ باربرا ریان نے ملک ، خطے اور دنیا سمیت تین درجوں پر کرہ ارض کے جامع جائزہ نظام کے قیام کے تصور کو بھر پور سراہا ۔  انہوں نے چین کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ  سے وابستہ ممالک اور علاقوں میں موسمیاتی ڈیٹا کی فراہمی میں چین کے اہم کردار  اور اس شعبے میں حاصل کردہ حقیقی پیش رفت کی بھی بھر پور تعریف کی ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here