رواں برس اقوام متحدہ کے دن کو منانے کے لئے چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ رواں سال اقوام متحدہ کے دن کا موضوع پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل درآمد ہے۔
چین میں تعینات اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نکولس روسلینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل درآمد کے لئے حقیقی اقدامات کیے جانے چاہیے۔
جناب روسلینی نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پر عمل درآمد کے لئے انتھک کوشش ایک مثال ہے۔ چین کی ملکی ترقیاتی منصوبہ بندی اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی سے ہم آہنگ ہے۔ اگر چین 2020 تک ملک بھر غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف پورا کر لیتا ہے تو اقوام متحدہ کے مقررہ ایجنڈ کےمطابق دس برس قبل ہی غربت کے خاتمے کے منزل کی تکمیل ہو گی ۔