چینی صنعتی ادارے بنگلہ دیش کی مواصلاتی منڈی کے حوالے سے  پرامید  

0

بنگلہ دیش میں انفارمیشن اور ٹیلی مواصلات کے حوالے سے  سب سے بڑی نمائش حال ہی میں ڈھاکہ شہر میں اختتام کو پہنچی ۔ چین کے دس سے زائد  متعلقہ اداروں نے اس نمائش میں حصہ لیا ۔

بنگلہ دیش کی اعلیٰ آئی سی ٹی بزنس اینڈ ٹریڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سبھراتا سرکار نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ زیادہ سے زیادہ چینی اداروں نے نمائش میں شرکت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین بنگلہ دیشی درآمدات کا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ انفارمیشن اور ٹیلی مواصلات کی پیداوار  ان درآمدات کا ایک اہم حصہ ہے ۔ نمائش میں ایک چینی سفارت کار نے میڈیا کو بتایا کہ زیادہ سے زیادہ چینی ادارے بنگلہ دیش  آ رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ اس ملک کی ترقی کے لئے مزید بہتر پیداوار اور خدمات فراہم کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here