چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں شریک زرعی شعبے کے پانچ مندوبین نے اکیس تاریخ کو بیجنگ میں زرعی ٹیکنالوجی کی تخلیقات کے حوالے سے ملکی و غیرملکی صحافیوں کو چین میں زرعی ٹیکنالوجی کی ترقی اور مستقبل میں چین میں سبز زراعت کی ترقی سے آگاہ کیا۔
چین کے صوبہ جیانگ شی سے تعلق رکھنے والے مندوب لنگ جی حہ وہاں تین ہزار سات سو ہیکٹرز کی زمین رکھتے ہیں اور ان کی رہنمائی میں وہاں کسانوں کےچھ ہزار سات سو گھروں کو آسودہ زندگی میسر ہوئی ہے ۔ لنگ جی حہ کے خیال میں وہاں کسانوں کی کامیابی کی تین اہم وجوہات اچھے بیج ، اچھا طریقہ کار اور اچھے کھیت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مقامی موسم اور کھیتوں کے مطابق اچھے معیاری بیج کی اقسام کا انتخاب کرتے ہیں۔ اچھے طریقہ کارسے یہ مراد ہے کہ وہ مکمل طور پر مکینیکل طریقے سےکھیتی باڑی کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ اعلیٰ معیار کے کھیت بھی بناتے ہیں۔
سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کے مندوب ،چین کی زرعی سائنس اکیڈمی کے سربراہ تھانگ ہوا چون کے خیال میں چین میں زرعی ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ گزشتہ سال زراعت کی ترقی میں سائنس و ٹیکنالوجی کی خدمات کی شرح چھپن فی صد سے زیادہ تھی۔اہم زرعی فصلوں کے لیے مکینیکل معیار بھی بہت بلند ہیں ۔اس کے علاوہ دو ہزار سولہ میں اہم زرعی فصلوں کے لیے اچھے معیاری بیج کا تناسب چھیانوے فی صد سے زیادہ تھا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین کی طرف سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کے فروغ سے بنی نوع انسان کے لئے مزید خدمات سرانجام دی جائیں گی۔عالمی برادری
شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں اپیل کی کہ مختلف ممالک کے عوام مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کی تعمیر کریں اور پائیدار ،پرامن، خوش حال ،کھلی اور صاف و خوبصورت دنیا کی تعمیر کریں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی بنی نوع انسان کے لئے مزید بڑی خدمات سرانجام دینے کو ہمیشہ سے اپنا مشن سمجھتی ہے۔
عالمی برادری کا خیال ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین پرامن ترقی کے راستے پر قائم ہے۔بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کی تعمیر کے فروغ کے لئیے کام کرتا ہے ،غیر یقینی کی حامل عالمی صورتحال کی بہتری کے لئیے نہایت مستحکم قوت فراہم کرتا ہے،انسانی معاشرے کے بہتر مستقبل کے حصول کے لئے مضبوط مثبت قوت ڈالتا ہے اور عالمی انتظامی نظام کی اصلاحات اور تعمیر کے لئے مسلسل چینی فہم و تدبر اور چینی منصوبے فراہم کرتا ہے۔
امریکہ کے اخباردی اٹلانٹک کی جانب سے مضمون میں نشاندہی کی گئی کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو مختلف ممالک کے درمیان تجارت کے اضافے سے ان ممالک کے درمیان تصادم رونما ہونے کے تناسب میں کمی لانے کے لئے مددگار ہے۔چین اپنے ذریعے سے دنیا کے امن کا تحفظ کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈ کوارٹر میں متعین پاکستان کے مستقل نائب مندوب محمد قریشی نے کہا کہ مختلف چیلنجز کی حامل موجودہ دنیا کے لئے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کا قیام چین کی جانب سے ہماری دنیا کے لئےفراہم کی گئی ایک چابی ہے۔