چین عوامی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کرےگا

0

بائیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے نیوز سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں چین کی وزارت تعلیم ، وزارت عوامی امور سمیت دیگر اداروں کے ذمہ داروں نے عوامی زندگی کی بہتری کے لیے سلسلہ وار اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر تعلیم چھین باؤ شنگ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں چین میں تعلیم کے لیے اخراجات جی ڈی پی کا چار فیصد بنے ہیں ۔چھین باؤ شنگ نے کہا کہ مستقبل میں لازمی تعلیم کی متوازن ترقی کو مزید فروغ دیا جائے گا اور اعلیٰ تعلیم کو بنیادی طور پر عام کیا جائے گا۔
دو ہزار بارہ سے دو ہزار سولہ تک چین نے چھ کروڑ پچاس لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا۔مذکورہ پریس کانفرنس میں چین کی وزیر افرادی وسائل اور سماجی فلاح و بہبود این وے مین نے نشاندہی کی کہ اس وقت چین میں روزگار کا دباؤ بدستور سنگین ہے اور آئندہ روزگار کو فروغ دینے کے لیے مزید ترجیحی پالیسیاں اپنائی جائیں گی ۔اس کے علاوہ این وے مین نے مزید کہا کہ اگلے سال چین عمررسیدہ افراد کے لیے پنشن کے دائرے کو مزید وسیع بنائے گا۔
رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے چین کے مکانات ،شہر اور دیہات کی تعمیرکے وزیر وانگ منگ ہوئی نے کہا کہ مستقبل میں رئیل اسٹیٹ کی منڈی کو مستحکم بنانے کے لیےترتیب اور کنٹرول جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here