چینی عوام سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد مزید خوشحال زندگی کے لیے بھرپور امید رکھتے ہیں

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے کہ عوامی زندگی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا،سماجی انتظام کو جدت کے ساتھ مضبوط بنایا جائے گا اور عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔گزشتہ دنوں سے چینی عوام سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ پر بہت توجہ دیتے ہوئے اپنے خوبصورت مستقبل کے لیے بھرپور امید رکھتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ چینی عوام کے ٹھوس مفادات کے حصول کے احساس میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

چین کے صوبہ حہ بئی کی کاؤنٹی گوانگ پھنگ میں  ایک  دیہی نرسنگ ہوم میں بزرگ جی لی شان سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ پر توجہ دیتےرہے ہیں۔انہوں نے کہا  کہ عمررسیدہ افراد کو اس بارے میں گہرا احساس ہے۔پنشن میں سالانہ  اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔طبی صورتحال اور سماجی فلاح و بہبود کی خدمات میں بھی مسلسل بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے عمررسیدہ افراد نے ٹھوس مفادات حاصل کر لیے ہیں۔    رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش جاری رہے گی جس سے پسماندہ علاقے کے عوام کو غربت سے نکل کر آسودہ زندگی بسر کرنے کے لیے  اعتماد پہنچایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افرادی قوت کے بہاؤ  میں نظامی رکاوٹ کو دور کیا جائے گا اور تقسیم  کے نظام کو مزید معقول بنایا جائے گا جس سے روزگار کے ماحول کی بہتری پر عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY