خوبصورت چین کے لیے بھرپور امید رکھتے ہیں: سمندر پار چینی

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکر ٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں حیاتیاتی تہذیب کی نظامی اصلاحات کو تیز بنانے،سبز ترقی کو فروغ دینے اور خوبصورت چین کی تعمیر کرنے کی حکمت  عملی کی جامع طور پر وضاحت کی۔اس حوالے سے سمندر پار چینیوں  نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرسبز دریا اور پہاڑ ہی سونے اور چاندی کی معدنیات ہیں۔حیاتیاتی تہذیب کی تعمیر چینی قوم کی پائیدار ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

امریکہ میں سمندر پار چینیوں کے ایک گروپ کی ذمہ دار چھین شوئے چھین نے کہا کہ شی جن پھنگ نے آنے والی ترقی کے لیے درست سمت دکھائی ہے ۔ہمیں ترقی کے لیے ماحول کو قربان نہیں کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد چین کا حیاتیاتی ماحول بہتر ہوتا جا رہے گا۔

زمبیا میں سمندر پار چینیوں کے ایک گروپ کے انچارج لیو حہ لینگ کے خیال میں سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں حیاتیاتی تہذیب اور سبز ترقی  کو اہمیت دینے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ چین میں حیاتیاتی تہذیب کی تعمیر اور سبزی ترقی کو نئے اسٹریٹجک مواقعے ملیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY