ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے کی اقتصادی تعاون کی تنظیم کے وزرائے خزانہ کی کانفرنس میں چین نے کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے تحفظ پر زور دیا ہے

0

چوبیسویں ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے کی اقتصادی تعاون کی تنظیم کے وزرائے خزانہ کی کانفرنس اکیس تاریخ کو ویت نام کے وسطی شہر  ہوئیان  میں اختتام پزیر ہوئی۔کانفرنس میں چینی نمائندے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کثیرالجہتی  کی حمایت کی جانی چاہیئے۔آزاد تجارت کی بنیاد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا غیر متزلزل طور پر تحفظ کیا جانا چاہیئے۔

چین کے وزیر خزانہ کے معاون زاؤ مینگ جی نے کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اہم ترقی یافتہ معیشتوں کی پالیسیوں میں غیر یقینی کے عنصر کا اضافہ ہورہا ہے اور تجارتی تحفظ پسندی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ایسی صورتحال میں ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں مختلف فریقین خاص  طور سے  اہم معیشتوں کی میکرو اقتصادی پالیسیوں کے مرتب اور تبدیل کرنے کے موقع پر رابطوں اور مشاورت کو مضبوط بنایا جانا چاہیئے ۔ کثیرالجہتی  کی حمایت کی جانی چاہیئے۔آزاد تجارت کی بنیاد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نطام کا غیر متزلزل طور پر تحفظ کیا جانا چاہیئے۔اس کے ساتھ ہی  ساختی اصلاحات کو پر زور طریقے سے  آگے بڑھایا جانا چاہیئے۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY