چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس عالمی ذرایع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے

0

گزشتہ دنوں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس عالمی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کا ایک مرکز بن چکی ہے۔انتالیس اہم عالمی ذرائع ابلاغ کے نامکمل اعدادوشمار کے مطابق اٹھارہ تاریخ سے بیس تاریخ دن  بارہ بجے تک ان ممالک میں سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس سے متعلق انگریزی رپورٹس کی کل تعداد چار سو سے زائد ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے عالمی امن و ترقی میں چین کے مزید کردار کے لیے امید بھی ظاہر کی۔

پاکستان کے اخبار  پاکستان آبزرور  نے انیس تاریخ کو فرنٹ پیچ پر شایع مضمون میں نشاندہی کی کہ چین کی معیشت ،سائنس و ٹیکنالوجی کی صلاحیت تیزی سے طاقتور ہو رہی ہے اور ایک جدید معاشرتی انتظامی نظام مکمل ہو چکا ہے۔مذکورہ کامیابیاں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط رہنمائی اور چینی عوام کے اتحاد اور کوششتوں سے ہی حاصل ہو سکتی تھیں۔

برطانیہ کے   دی گارڈین اخبار نے انیس تاریخ کو ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں دو ہزار بیس تک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر میں چین کی اعلیٰ خوداعتماد ی کی عکاسی ہوتی ہے۔

رائٹرز کی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال پہلے شی جن پھنگ نے چینی خواب کا ابتدائی ڈھانچہ پیش کیا تھا  جب کہ آج چینی خواب کو پورا کرنے کے لیے تفصیلی راستہ دکھایا گیا ہے۔

 
SHARE

LEAVE A REPLY