چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت محکمہ بیرونی روابط کے نائب سربراہ گو ایے چو نے اکیس تاریخ کو بیجنگ کے میڈیا ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی غیرملکی سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنائے گی۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے آٹھ کروڑ نوے لاکھ سے زیادہ ممبران ہیں جو دنیا میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے۔اس وقت چینی کمیونسٹ پارٹی نے دنیا کے ایک سو ساٹھ سے زیادہ ممالک یا علاقوں کی چھ سو سے زیادہ سیاسی جماعتوں اور تنظیموں سے مختلف قسم کے رابطے قائم کیے ہیں۔گو ایے چو نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے مکمل مساوات،باہمی احترام،اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں یا تنظیموں کے ساتھ رابطوں کو برقرار رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی ان غیرملکی سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ رکھتی ہے جن کے تصورات چینی کمیونسٹ پارٹی سے ملتے جلتے ہوں یا مختلف ہوں۔اس کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی تھنک ٹینکس،میڈیا ، عوامی گروپوں سمیت مختلف حلقوں کی شخصیات سے رابطوں کو بھی جاری رکھتی ہے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات پر زور دیا ہے ۔اس حوالے سے گو ایے چو نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی آس پاس ممالک کی سیاسی جماعتوں کےساتھ تبادلوں کو مضبوط بناتے ہوئے چین اور آس پاس کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے تاکہ چین اور آس پاس ممالک کی مشترکہ ترقی ،علاقائی امن و امان کے لیے اپنی خدمات سرانجام دی جائیں ۔