چین انٹرنیٹ کے حوالےسے طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرے گا 

0

چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگرنس کے مندوب  ، چینی وزیر برائے صنعت اور مواصلات میاو یو نے انیس تاریخ کی رات اس کانگریس کے نیوز سینٹر میں منعقدہ ایک بریفنگ میں  کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین کی صنعت اور مواصلات کی ترقی میں نمایاں  پیش رفت  ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین  مینو فیکچرنگ  اور انٹر نیٹ  کے حوالے سے طاقتور ملک کی تعمیر کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے دنیا میں سب سے بڑے پیمانےپر  انٹرنیٹ کو فروغ دیا ہے  اور انٹرنیٹ کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے اور فیس کو کم کرنے میں ابتدائی  پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔5جی کی تخلیق   کو تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے ۔ انٹرنیٹ سے متعلق   معیشت  میں چین دنیا میں  سرِ فہرست ہے۔  
گزشتہ کئی  سالوں سے  چین میں موبائل فون کے استعمال کی  شرح سو فی صد کے قریب ہے ۔ موبائل فون صارفین کی  تعداد ایک ارب اڑتیس کروڑ تک جا  پہنچی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ان صارفین  میں 4جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ترانوے کروڑ ہے،  یہ تعداد دنیا میں 4جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے  صارفین کا چالیس فیصد  سے زائد ہے ۔  اس کے علاوہ براڈبینڈ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تینتیس کروڑ ہے ۔ ان میں ستائیس کروڑ سے زائد افراد  فائبر  براڈبینڈ استعمال کرتے ہیں  ۔ جو دنیا کاساٹھ فیصد  سے زائد  ہے ۔ مواصلات کی ترقی سے نہ صرف چینی شہروں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے بلکہ چین کی دیہی آبادی کو روابط میں  آسانی ہوئِی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں چائنہ ٹیلی کام نے مجموعی طور پر  پانچ کھرب چینی یوان  کی سرمایہ کاری کی اور  بیشتر  سرمایہ کاری  براہ راست چین کے دیہی علاقوں میں کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY