چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس تاریخی اہمیت کا حامل ایک اجلاس ہے، پاکستانی سیاستدان اور میڈیا

0


چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس بدھ کے روز بیجنگ میں شروع ہوئی ۔ شی جن پھنگ نے کانگریس میں ایک رپورٹ پیش کی ۔ پاکستان کے سیاسی حلقوں  اور میڈیا  نے اس کانگریس اور رپورٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی نوعیت کا اجلاس ہے ۔ 
پاکستانی پارلیمنٹ کے تحت سی پیک کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین نےسی آر آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شی جن پھنگ کی رپورٹ میں ایک اہم لفظ ہے ” نیا عہد ” ۔انھوں نے کہا “سب سے پہلے میں چینی عوام کو مبارک باد  دیتا  ہوں کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس بیجنگ میں منعقد ہو ئِی ۔ یہ ایک تاریخی نوعیت کا اجلاس ہے ۔ جیسا کہ شی جن پھنگ کی تین گھنٹوں سے زائد طویل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کانگریس دنیا میں سب سے بڑی آبادی والے ملک کے روشن مستقبل کے لئے روڈ میپ بنائے گی  ۔ 
مشاہد حسین نے کہا کہ نو ستمبر  واقعہ پیش ہونے کے بعد دنیا میں دو رجحان وجود میں آئے ۔ ایک یہ ہے کہ افغانستان اور عراق جیسے ممالک میں تباہ کن جنگ اور اس کے برعکس تعاون اور مشترکہ ترقی کی نمائندگی کرنے والا عنصر  جیسا کہ  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ۔ چین کے ہمسایہ ملک اور اچھے  دوست کی حیثیت سے  ایک کلیدی عہد میں سی پیک  منصوبے میں شرکت  پاکستان کےلیے باعثِ اعزاز اور فخر ہے
انھوں  نے کہا ” سی پیک کے ذریعے پاکستان سرمایہ کاری کی خوشگوار منزل  بن رہا ہے اور اس سے اس کا قومی تشخص بھِی بہتر ہو ا ہے ۔ ماضی میں پاکستان کو زیادہ تر دہشت گردی کے خلاف ایک فرنٹ ملک قرار دیا  گیا تھا لیکن اب معاشی ترقی ، توانائی ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات سمیت بنیادی تنصیبات کی تعمیر  کے باعث پاکستانی حکومت تمام صوبوں کے ساتھ  مل کر   ملک کی ترقی کے لئے کوشش کر رہی ہے اور پاکستان نے  دوسرے ممالک کے لئے اپنا دروازہ کھولاہے ۔ 
پاک چین میڈیا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور ڈیلی میل کے ایڈیٹر  ان چیف مخدوم بابر کے مطابق  چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس چین ، اس خطے اور پوری دنیا کے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔ انھوں  نے کہا ” شی جن پھنگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین  پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے کوشش کی جائے گی ۔ چین بالادستی کی پالیسی نہیں اپنائے گا ۔ فوجی طاقت کے استعمال کی  بجائے بات چیت کے ذریعے تنازعات سے نمٹنا چین کا اٹل موقف ہے ۔ انھوں  نے کہا کہ پوری دنیا  اس انیسویں کانگریس کی رپورٹ اور چینی رہنما کے رویے  سے حوصلہ افزائی  محسوس کرے گی ۔ 
انھوں  نے کہا ” حالیہ برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے بد عنوانی کے خلاف نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اور ان کی رپورٹ میں بھی اس کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا ہے ۔ انھوں  نے کہا کہ جب شی جن پھنگ نے کہا کہ موجودہ عہد ایشیا کا ہے ، تو میرا خیال ہے کہ وہ  عزم  کے ساتھ تیار ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here