رواں برس کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران چین کی جی ڈی پی کی شرح میں 6.9 فیصد کی شرح سے نمایاں اضافہ

0

چین کے قومی شماریات بیورو کے ترجمان شنگ چھائی ہونگ نے جمعرات کو میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ رواں برس کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران چین کی جی ڈی پی کی شرح میں 6.9 فیصد کی شرح سے نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی مالیت 8.9614 ٹریلین ڈالر رہی ہے۔ترجمان کے مطابق حکومت کی جانب سے جی ڈی پی کی شرح میں اضافے کا ہدف  6.5 فیصد  مقرر کیا گیا تھا  تاہم مستحکم ترقی کی بدولت 6.9 فیصد کی شرح سے اضافہ حکومتی اہداف سے کہیں زیادہ ہے جس سے ملکی معیشت کی مضبوطی کی عکاسی ہوتی ہے۔ترجمان کے مطابق رواں برس تیسری سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی میں اضافے کی شرح  6.8  فیصد رہی۔ ترجمان نے کہا کہ چینی معیشت نے  رواں برس کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مثبت ترقی کے پہلو کو برقرار رکھا ہے ۔ معاشی ساخت اور معیاری ترقی کو برقرار رکھا گیا ہے اور ترقی کے نئے انجن فروغ پا رہے ہیں۔ خدمات کے شعبے میں پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران سالہا سال بنیادوں پر  7.8 فیصد دیکھا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY