چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک چین کا اصول آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔ انیس سو بانوے کے طے شدہ اتفاق رائے میں ایک چین کے اصول کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہی اتفاقِ رائے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو یقینی بنانے کا کلیدی نقطہ ہے۔
صرف مذکورہ اتفاق رائے کے تاریخی حقائق کو تسلیم کرنے کی صورت میں ہی آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان بات چیت ہو سکے گی۔ اور چین کے تائیوان کی کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کو سواداعظم چین کے ساتھ تبادلوں میں رکاوٹ پیش نہیں آئے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی تائیوان کی چین سے علیحدگی کی کسی بھی انداز میں کوششوں کو شکست دینے کا غیر متزلزل عزم ، مکمل اعتماد اور بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔