شی جن پھنگ نے آج کی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے پارٹی کے ممران کے انتظام کی کمزور حالت کو بہتر بناتے ہوئَے ہر سطح پر پارٹی کے انتظام کی ذمہ داری کو پورا کیا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کےممبران کا کمیونزم پر اعتماد مزید مضبوط ہو گیا ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے قواعد و ضوابط اور قوانین کا نظام مسلسل بہتر ہوا ہے۔ عوامی امورسے متعلق اہم مسائل اور کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کی بنیاد کو لاحق خدشات کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انسدادِ بدعنوانی کےلیے مختلف اقدامات اختیار کئَے گئے ۔ اور بد عنوانی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ بدعنوانی کے خلاف سخت جدوجہد مستحکم انداز میں جاری ہے ۔
چین نئے عہد میں داخل شی جن پھنگ نے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں اعلان کیا کہ طویل عرصے کی کوششوں کے بعد چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ چین کی ترقی کی نئی تاریخی سمت ہے۔اس کا مطلب ہے کہ چینی قوم کے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے، آسودہ حال بننے اور طاقتور بننے کی ترقی کی تکمیل کی جارہی ہے۔یہ ان ممالک اور قوموں کے لئے ترقی کا ایک نیا انتخاب ہے جو نہ صرف تیزی سے ترقی بلکہ اپنی آزادی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ بنی نوع انسان کے مسائل کے حل میں چینی فہم و تدبر کو فروغ دیا گیا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا نیا دور نئے تاریخی حالات میں چینی سوشلزم کی عظیم فتح جیتنے کا دور ہے ، اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل کے بعد ایک جدید طاقتور سوشلسٹ ملک کی تعمیر کرنے کا دور ہے اور تمام لوگوں کی ایک ساتھ عام خوشحالی حاصل کرنے کی کوششوں کا دور ہے ۔اس کے علاوہ اس دور میں چین عالمی معاملات میں اپنی موجودگی کا اظہار کر رہا ہے اور بنی نوع انسان کے لئے مزید خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
چین کے اہم سماجی تضادات میں تبدیلی شی جن پھنگ نے آج سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کے لیے پیش کردہ رپورٹ میں کہا کہ نئے دور میں چینی معاشرت کے اہم تضادات خوشحال زندگی کے لیے عوام کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور عدم توازن اور نامکمل ترقی کے درمیان تضادات بن چکے ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کے آنے والے ایک طویل عرصے تک سوشلزم کے ابتدائی مرحلے کی حالت اور دنیا میں سب سے بڑے ترقی پزیر ملک کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔
نئے زمانے میں چینی خصوصیت کے حامل سوشلزم کا نظریہ جناب شی جن پھنگ نے آج اپنی رپورٹ میں کہا کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس سے نئے زمانے میں چینی خصوصیت کے حامل سوشلزم کے نظریہ کی تکمیل ہو چکی ہے ۔ یہ نظریہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور عوام کے لئے چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لاحہ ءعمل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس لئے اس نظریہ پر طویل عرصے تک قائم رہتے ہوئَے تر قی کی جانی چاہیئے۔
یہ نظریہ ایک نئے نقطہ نظر کے ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی ،سوشلسٹ معاشرے کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی کے اصول و ضوابط کی گہری تفہیم ہے۔اس نظریہ کے مطابق دو ہزار بیس میں مکمل طور پر اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل کی بنیاد پر چین کو اس صدی کے وسط میں ایک خوشحال ،طاقتور، جمہوری ،ہم آہنگ ، خوبصورت اور جدید سوشلسٹ ملک بنایا جائے گا۔
نئے زمانے میں چینی خصوصیت کے حامل سوشلزم کے نظریہ کے مطابق حکمراں سیاسی جماعت کو انسانوں کو اولیت دینے کی ترقیاتی سوچ پر قائم رہنا،تمام عوام کی جامع ترقی اور عام خوشحالی کو فروغ دینا چاہیئے۔اس نظریہ میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ترقی کے لئے مجموعی ترتیب، ترقیاتی حکمت عملی ، ترقی کی سمت اور سیاسی یقین دہانی کا تقاضہ بھِی پیش کیا گیا ہے ۔