سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق چینی قوانین کی روشنی میں حکمرانی، ماحولیات، نگرانی اور فوج سمیت مختلف شعبوں میں کئی رہنماء نگراں اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ جس کے تحت قوانین کے مطابق ملک میں بہتر حکمرانی کے لیے ایک مرکزی رہنماء گروپ قائم کیا جائے گا۔ ریاست کے ملکیتی قدرتی وسائل اور فطری ماحولیاتی نظام کے بہتر انتظام کے لیے نگراں ادارے قائم کیے جائیں گے۔ ملک،صوبے،شہر اور کاونٹی سمیت چار سطحوں پر نگراں کمیٹی قائم کی جائے گی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی شہر اور کاونٹی کی سطح کی کمیٹی میں معائنہ نظام قائم کیا جائے گا۔