چین کے دیہی علاقوں میں دو ہزار بیس تک غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف

0

شی جن پھنگ نے آج کی رپورٹ میں پرزور الفاظ میں کہا کہ دو ہزار بیس تک چین کے موجودہ معیار کے مطابق دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ حقیقی معنوں میں علاقائی مجموعی غربت کا مسئلہ حل ہو ۔

اس مقصد کی تکمیل کے لئے چینی کمیونسٹ پارٹی  ملک کے مختلف طبقات   کو متحرک  کرےگی  کہ   مختلف علاقوں کی خصوصیات کے مطابق غریب لوگوں کی درست امداد کرتے ہوئے غربت کا خاتمہ کیا جائےگا  ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جامع  منصوبہ بندی ، صّوبائی ذمہ داری ، شہروں اور کاونٹیوں کی سطح پر عمل درآمد کے نظام پر عمل  کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ  مختلف سطح کی حکومتوں اور پارٹی کی کمیٹیوں کے  مرکزی سربراہان کی ذمہ داری کو مضبوط بنایا جائے گا اور  غریبوں  کی امداد کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی زور دیا جانا چاہئے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY