چین کے تمام بچوں کو ایک جیسی اور معیاری تعلیم ملے گی

0

شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے طاقتور ملک کی تعمیر چینی قوم کے عظیم نشاط الثانیہ  کی بنیاد ہے۔ اس لئے تعلیمی نصب العین کو ترجیح دینا پڑے گی۔شہروں اور دیہی علاقوں میں لازمی تعلیم کی ایک جیسی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔دیہی علاقوں میں لازمی تعلیم کو  بڑی اہمیت دی جائے گی۔ پری سکول کی تعلیم ،خصوصی تعلیم اور آن لائن تعلیم کو بہتر بنایا جائے گا۔ ہائی سکول کی تعلیم کو  عام کیا جائےگا۔بہترین  جامعات  اور بہترین شعبہ جات کی تعمیر   کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔طالب علموں کی امدادی رقوم  کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں نئی  افرادی قوت کو ہائی اسکول کی تعلیم اور  یہاں تک کہ ان میں زیادہ تر کو اعلیٰ ٰدرجے کی تعلیم حاصل کروائی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY