چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اٹھارہ اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہو گی۔ چین میں تعینات سری لنکا کے سفیرکروناسینا کوڈیٹوککو نے سترہ تاریخ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس چین اور ساری دنیا کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
سری لنکن سفیر نے کہا کہ چین بھر میں اس کانگریس کے حوالے سے بھر پور تیاری کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی کامیابیوں کی وجوہات میں سے ایک بنیادی وجہ پارٹی کی جانب سے عوامی رائے اور تجاویز کو اہمیت دینا ہے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی قومی کانگریس کے ذریعے اتفاق رائے کا پایا جانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس نہ صرف چین بلکہ دنیا پر اہم اثرات مرتب کرے گی۔