سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی کوریج کےلیے تین ہزار سے زائد مقامی وغیر ملکی صحافیوں کی چین آمد ۔

0

 چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے نیوز سینٹر نے پانچ سو  سے زائد مقامی اور بیرونی صحافیوں کےلیے ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔   اس ضیافت کا اہتمام سولہ تاریخ کو بیجنگ کے میڈیا ہوٹل میں کیا گیا۔ 
سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی پریس ٹیم کے سربراہ ہوانگ کھون مینگ نے ان صحافیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سی پی سی کی عنقریب منعقدہ انیسویں قومی کانگریس  چین کی ترقی کے لیے  ایک بہت اہم اجلاس ہوگا۔اجلاس کے دوران دیگر پریس کانفرنسز،مندوبین کے لیے خصوصی راہداری کا اہتمام کیا جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ  مقامی  و بیرونی صحافی سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی  بھرپور کوریج کریں گے اور  چینی کمیونسٹ پارٹی کے طرز حکمرانی سے  جامع طور پر آگاہ کریں گے،چین میں تاریخی اصلاحات اور کامیابیوں کی حقیقی اور غیرجانبدار عکاسی کریں گے۔
نیوز سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس  عالمی و مقامی  ذرائع  ابلاغ کی توجہ  کا مرکز ہے ۔تین ہزار اڑسٹھ ملکی و غیرملکی صحافی اس کانگریس کی  کوریج کے لیے آئے ہیں ان  میں ہانگ کانگ ،مکاؤ اور تائیوان اور  بیرونی ممالک کے اٹھارہ سو اٹھارہ صحافی شامل ہیں۔ کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کی اس تعداد کا تناسب  سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے مقابلے میں چھ اعشاریہ سات فیصد زیادہ ہے۔ غیرملکی صحافی ایک سو چونتیس ممالک  اور پانچ براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here