دنیا میں غربت کے خاتمے کا راستہ بدستور طویل ہے 

0

سترہ اکتوبرغربت کے خاتمے کے حوالے سے  پچیسواں عالمی دن ہے ۔ اقوام متحدہ نے مختلف فریقوں سے غربت کے خاتمے اور امن اور اشتراک کے راستے کی تعمیرکی  اپیل کی ۔اور  چین کے طریقہ کار نے دنیا میں  غربت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ 
رواں سال غربت کے خاتمے کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے مختلف علاقوں کے غریب خاندانوں کو سمجھنے اور زیادہ  غربت کے شکار  لوگوں کے ساتھ  میل جول  اور غربت کے خاتمے کے لیے  مختلف پس منظر کے باشندوں  پر مشتمل یونین کے قیام کی اپیل کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو  گوتیریز   نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ثابت قدمی سے غربت کے خاتمے کو مسلسل فروغ دے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ۲۰۳۰ پائیدار ترقی کا ایجنڈا اب سب سے موئثر ذریعہ ہے ۔ 
گذشتہ بیس سے زائد سالوں میں دنیا میں غریب افراد کی تعداد میں نصف سے زائد  کمی آئی ہے ۔ اور دنیا میں غریب افرادکی تعداد   میں سب سے زیادہ کمی چین نے کی ہے ۔  چین  ایسا ملک بن گیا ہے جس نے سب سے پہلے اقوام متحدہ کا  ہزاریہ ترقیاتی اہداف  مکمل کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here