چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس  کے ترجمان کی پریس کانفرنس

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس  کے ترجمان دو جن نے سترہ تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران  کانگریس کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ترجمان نے کہا کہ موجودہ قومی کانگریس اٹھارہ تاریخ کی صبح نو بجے بیجنگ میں شروع ہوگی۔ کانگریس چوبیس تاریخ تک  جاری رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ موجودہ اجلاس میں کل دو ہزار دو سو اسی مندوبین شریک ہوں گے۔

چین میں نیپال کے سفیر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کی خواہش ظاہر کی ہے چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس جلد منعقد ہونے والی ہے ۔چین میں نیپال کے سفیر  لیلا مانی پدیال نے سی آر آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس  چین کی معاشی و معاشرتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے  ۔ موجودہ کانگریس چین کی معاشی و معاشرتی خوشحالی اور چین کے بیرونی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ اور دنیا کی پرامن ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ نیپالی سفیر نے  چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔
چین کی ترقی کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  گذشتہ پانچ سالوں میں چین کی معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ چین نے دنیا کی اقتصادی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دی ہیں ۔ عالمی معیشت کی سست ترقی کے باوجود  چینی  معیشت بہتر انداز سے ترقی کر رہی ہے ۔ چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو  پیش کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین ایک ذمہ دار بڑاملک ہے ۔ اس اقدام نے  عالمی معیشت میں نئی قوت ڈالی ہے ۔ اس کے علاوہ چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں پر کاربند رہتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین نے مختلف ممالک کے درمیان تنازعات کی روک تھام  اور عالمی امن کے تحفظ میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY