امریکی چینل ڈسکوری  نے چین کے صدر شی جن پھنگ کے طرز حکمرانی سے متعلق خیالات  اور تصورات پر مبنی دستاویزی فلم ” ٹائم آف شی” نشر کی ہے

0

امریکی چینل ڈسکوری  نے ہفتے سے پیر کی رات تک مسلسل تین روز اپنے  مقبول ترین شو میں  چین کے صدر شی جن پھنگ کے طرز حکمرانی سے متعلق خیالات  اور تصورات پر مبنی دستاویزی فلم نشر کی ہے۔ تین اقساط پر مشتمل دستاویزی فلم کا عنوان ” ٹائم آف شی” ہے جبکہ جاپان ، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، بھارت ، تھائی لینڈ اور ملائشیا سمیت سینتیس ممالک کے بیس کروڑ سے زائد ناظرین نے دستاویزی فلم  دیکھی ہے۔پہلی قسط میں چین کی جانب سے غربت کے خاتمے ، صحت عامہ کے شعبے میں اصلاحات ، ہائی اسپیڈ ٹرینز کی تعمیر اور لوگوں کی عام روزمرہ زندگی میں بہتری سے متعلق اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔دوسری قسط میں چین کی جانب سے شعبہ رسد میں اصلاحات ، ٹیکنالوجی میں جدت  اور آلودگی میں خاتمے سمیت ملکی سطح پر حاصل کی جانے والی دیگر کامیابیوں سے متعلق بتایا گیا ہے۔دستاویزی فلم کی تیسری قسط میں چین کے عالمگیر کردار اور اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ مختلف ممالک کے رہنماوں اور ماہرین کی آراء بھی شامل کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY