چین کی درآمدات و برآمدات کے ایک سو بائیس ویں تجارتی میلے کا گوانگ چو شہر میں آغاز

0

پندرہ تاریخ کو چین کے صوبے  گوانگ دونگ کے شہر  گوانگ چو میں درآمدات و برآمدات کا ایک سو بائیس ویں تجارتی میلہ شروع ہوا۔

موجودہ گوانگ چو تجارتی میلے میں نمائش کا کل رقبہ گیارہ لاکھ پچاسی ہزار مربع میٹر ہے ۔ اس تجارتی میلے  میں تنتیس ممالک یا
علاقے کے
 چھ سو بیس صنعتی و تجارتی  ادارے شامل ہیں۔
گوانگ چو تجارتی میلے کے پریس ترجمان شو بنگ نے چودہ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ  اس وقت اندرونی و بیرونی اقتصادی ماحول پیچیدہ رہا اور تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔تاہم پھر بھی گوانگ چو تجارتی میلے میں خریداری کے لیے آنے والے تاجروں  میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ موجودہ گوانگ چو تجارتی میلے کو   مجموعی کارکردگی کا حامل پلیٹ فارم بنانے کی کوشش ہورہی ہے  جہاں صنعتوں کا تبادلہ  ،انفرمیشن کو  جاری  اور مصنوعات کو  متعارف کروایا جا سکتا ہے۔
گوانگ چو تجارتی میلہ انیس سو ستاون سے شروع ہوا جس کی تاریخ ساٹھ سالہ ہو چکی ہے۔حال ہی میں یہ دنیا میں  منعقد ہونےوالا سب سے بڑا  سالانہ تجارتی میلہ ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here