چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد چین میں  مزید ترقی کی توقع ہے: فرانسیسی اسکالر 

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔فرانسیسی اسکالر پیئر پکارٹ نے گزشتہ روز  ہمارے نامہ نگار کو انٹرویو  دیا۔  ان کا کہنا تھا کہ  چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور امید ہے کہ انیسویں قومی کانگریس کے بعد چین میں مزید ترقی ہو گی۔
 پکارٹ نے کہا کہ چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو پیش کیا ،کھلے پن کو برقرار رکھا،دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دیا۔اس کے ساتھ ساتھ چین نے اصلاحات کو فروغ دیتے ہوئے سماجی برابری کی ضمانت دی  اور تمام فوائد  کو عوام تک پہنچایا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین پائدار ترقی ،امن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی  ہونے والی انیسویں قومی کانگریس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کانگریس میں چین کی اندرونی و بیرونی پالیسی طے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس کانگریس کے بعد چین میں مزید سماجی ترقی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چین اقتصادی و سماجی اصلاحات کو برقرار رکھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف مہم  کو جاری رکھے گا۔اس کے ساتھ ساتھ پائدار ترقی اور کھلے پن کو بھی جاری رکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here