چینی ٹی وی ڈرامہ پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے نشر ہوگا

0

بیجنگ یوتھ نامی چینی ٹی وی ڈرامہ نومبر کے آغاز سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے نشر ہوگا۔ اردو زبان میں اس ڈرامے کا ترجمہ سی آر آئی کے شعبہ اردو نے کیا ہے۔ایسا پہلی دفعہ ہے کہ  چینی ٹی وی ڈرامہ پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے نشر ہو رہا ہے۔
پاکستان میں چینی سفارت خانے کے قائم مقام انچارج جاو لی جان نے نامہ نگار سے کہا کہ چین اور پاکستان کے ثقافتی تبادلوں کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہے کہ  چینی ٹی وی ڈرامہ پاکستانی ٹیلی ویژن پر نشرہورہا ہے۔یہ سرگرمی دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلے ، باہمی مفاہمت   کے لئے بے حد فائدہ مند ہے۔
اس وقت تک  سی آر آئی کے شعبہ اردو نے بیجنگ یوتھ، سچی محبت  سمیت متعدد چینی ٹی وی ڈراموں اور  فلموں کا اردو میں ترجمہ کیا ہے جو  مستقبل میں پاکستان میں نشر ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق سی آر آئی کے اہلکاروں نے اس وقت تک بیس سے زیادہ زبانوں میں دو سو چینی فلموں اور  ٹی وی ڈراموں کا ترجمہ کر لیا ہےجو   دنیا کے تیس سے زائد ملکوں میں نشر ہو رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here