چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس چین کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے: چینی ماہر

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول کے پروفیسر یان شو ہان نے کہا کہ سی پی سی کی قومی کانگریس ماضی کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کرے گی ۔یہ چین کی سوشلسٹ نصب العین کی ترقی میں بہت اہم ہے۔گزشتہ منعقدہ کانگریس اجلاسوں کا جائزہ لیتے ہوئے یہ واضح ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے عوام کی خوشحالی ،قوم کی نشاۃ لثانیہ کے لیے بڑی دور رس منصوبہ بندی کی ہے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی گیارہویں قومی کانگریس کا تیسرا کل رکنی اجلاس انیس سو اٹھتر کے اواخر میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے کام کے مرکز کو سوشلسٹ جدید کاری کی تعمیر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ا س کے بعد چین اصلاحات و کھلے پن کے نئے مرحلے میں داخل ہوا۔اس کے بعد سی پی سی کے منعقدہ سات قومی کانگریس کے اجلاسوں میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو مسلسل بہتر کیا گیا ہے اور اس وقت چین کا یہ ایک راستہ دنیا بھر میں توجہ کا مرکز ہے۔
پروفیسر یان شو ہان نے کہا کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چینی خصو صیات کا حامل سوشلزم نئے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی ،سوشلسٹ جدید کاری کی تعمیر کو تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے نصب العین میں بھی تاریخی اصلاحات ہو رہی ہیں۔پروفیسر یان نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں چین کی ترقی کے لیے طرزِ حکمرانی کے نئے تصور اور نئی حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔
پروفیسر یان کا کہنا ہے کہ سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس چین اور دنیا پر گہرے اثرات مرتب کرے گی،کیونکہ یہ ایک اہم تاریخی موڑ پر منعقد ہو رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کانگریس میں مستقبل میں چین کی ترقی کے لیے اہم منصوبہ بندی کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY