دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو خطے میں اقتصادی اتحاد کی تیز رفتار ترقی سے عالمی تعاون کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔ چین کے نائب وزیر خزانہ

0

چین کے نائب وزیر خزانہ شیااوبن نے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بنک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران کہا کہ چین کا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ایک کھلا اور اشتراکی پلیٹ فارم ہے  جو  خطے میں اقتصادی اتحاد کی تیز رفتار ترقی سے عالمی تعاون کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں کئی گہری تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور ہمیں عالمی ترقی اور معاشی عالمگیریت کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کے لیے عالمی معاشروں میں مضبوط تعاون درکار ہے کیونکہ کوئی بھی ملک اکیلے ان مسائل کو حل نہیں کر سکتا ہے۔ چینی  نائب وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ چین کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  تجویز کیا گیا جس کے تحت بنیادی تنصیبات سے متعلق سرمایہ کاری کے فروغ ، تجارت و سرمایہ کاری میں سہولیات سمیت  خطے میں ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بنک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو   کا ایک مضبوط حامی ہے۔ عالمی بنک کے تخمینوں کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو   خطے میں تجارت میں اضافے کی شرح تیرہ فیصد رہے گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY