بنگلاد یش کے نوجوان سفارت کاروں کا چین میں سفارت کاری کی تربیت کے تجربات کے حوالے سے ڈھاکہ میں تبادلہ خیال 

0

چودہ تاریخ کو چین میں تربیت حاصل کرنے والے  بنگلاد یش کے نوجوان سفارت کاروں کا   تربیت کے تجربے کے تبادلے کے حوالے سے فورم بنگلاد یش کے دارالحکومت  ڈھاکہ میں منعقد ہوا ۔ چین میں تربیت حاصل کرنے والے بنگلادیش کے نوجوان سفارت کاروں نے چین میں اپنے اپنے تجربات کو شیئر کیا ۔ اور چین کے بارے میں اپنے نئے خیالات کو بتایا ۔ 
بنگلاد یش میں تعینات  چینی سفیر ما مینگ چھیانگ نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سفارت کاروں کو تربیت دینے کا یہ پروجیکٹ پانچ سال تک جاری  رہا ہے ۔ امید ہے کہ بنگلادیش کے نوجوان سفارت کار اس سرگرمی کے ذریعے چین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کر سکیں گے اور چین بنگلادیش کی دوستی کو فروغ دیں گے  ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو امید ہے کہ بنگلادیش چین کی ترقی کے موقع  جانتے  ہوئے اپنی ترقی کرے گا ۔
بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے جنرل سیکرٹری محمد شاہد الحق  نے کہا کہ بنگلادیش   چین کی طرف سے فراہم کردہ  تربیت   کا مشکور ہے۔ تربیت کے ذریعے بنگلاد یش کے نوجوان سفارت کاروں نے چین کی سفارتی پالیسی اور چین کی ترقی کے تجربے کے حوالے سے  زیادہ معلومات حاصل کیں ۔ امید ہے کہ یہ نوجوان سفارت کار دونوں ممالک کی دوستی کے فروغ میں زیادہ خدمات سر انجام دے سکیں گے ۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY