2017کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین  کی برآمد ات و درآمد ات کی صورت حال مزید بہتر ہوئی ہے 

0

چین کےکسٹمز کی جنرل انتظامیہ کے متعلقہ انچارج آفیسر نے تیرہ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ 2017 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین  کی برآمد ات و درآمد ات کی کل رقم دو سو دو کھرب نوے ارب چینی یوآن ہے ، جو ۲۰۱۶کی اسی مدت کے مقابلے میں سولہ اعشاریہ چھ فی صد کا اضافہ ہے ۔ برآمدات اور  درآمدات کی صورت حال  مزید بہتر ہوئی ہے ۔ 
چین کےکسٹمز کی جنرل انتظامیہ کےترجمان حوانگ سونگ پھنگ نے کہا کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں روایتی مارکیٹ میں چین کی برآمدات اور درآمدات کی صورت حال جامع طور پر بحال ہوئی ہے ۔یہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق ممالک کی برآمدات اور درآمدات کی بہتری سے منسلک ہے ۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بیرونی تجارت میں عالمی مارکیٹ کے عدم استحکام  ، تجارتی تحفظ سمیت  منفی عوامل موجود ہیں لیکن چین میں معیشت مستحکم چل رہی  ہے اور چین میں  نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹ بھی  اچھی طرح ترقی کر رہی ہے ، ان سے چوتھی سہ ماہی میں چین کی برآمدات اور درآمدات کی صورت حال مجموعی طور پر اچھی ہو جائے گی ۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here