چین کی وزارت تجارت نے جمعہ کے روز اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق ستمبر تک چین میں بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت سالہا سال بنیادوں پر 17.3 فیصد اضافے سے تقریباً 10.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ چین کی وزارت تجارت میں بیرونی سرمایہ کاری شعبے کے نائب سر براہ ای وے نے موثر پالیسی کو بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے جبکہ صنعتی تعمیر نو کے عمل میں تیزی آ ئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں کھلے پن ، اصلاحات اور اعلیٰ معیاری تجارتی زونز کی تکمیل سے مزید بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں برس پہلے نو ماہ کے دوران بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کی آ مد میں اضافہ 1.6 فیصد رہا۔مینو فیکچرنگ کے شعبے میں بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کی ترقی دوبارہ دیکھی گئی جبکہ خدمات سے متعلق صنعتوں نے مضبوط ترقی کی رفتار بر قرار رکھی ہے۔ مینو فیکچرنگ کے شعبے میں بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت سالہا سال بنیادوں پر 7.5 فیصد اضافے سے 181.76 ارب یوان رہی جبکہ خدمات کے شعبے میں مجموعی مالیت 428.2 ارب یوان رہی۔