چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کا ساتواں کل رکنی اجلاس گیارہ سے چودہ تاریخ تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چودہ تاریخ کو اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق مذکورہ اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اٹھارہوین مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی ورکنگ رپورٹ پڑھ کر سنائی۔پارٹی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے ورکنگ رپورٹ کی منظوری دی گئی جس کو پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں نظرثانی کے لئے پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی نگران کمیٹی کی جانب سے انیسویں قومی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ ، پارٹی کے منشور میں ترامیم کے بل کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد گزشتہ پانچ برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور حکومت کی کارکردگی اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔پارٹی کی مرکزی نگران کمیٹی کے امور کا جائزہ لیتےہوئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے انسداد بد عنوانی کے سلسلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پارٹی اراکین کی سرگرمیوں پر نگرانی کا مکمل اور موئثر نظام قائم کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی چینی عوام کی قیادت کرتے ہوئے چین کے سوشلسٹ نصب العین اور چینی قوم کے نشاتہ ثانیہ کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کا مقصد اور فرائض سنبھالتی ہے۔اس لئے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت، نگرانی کے نظام ، پارٹی کے انتظامی صلاحیت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔