عالمی مالیاتی اداروں کی  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو کی حمایت  

0

دی ورلڈ بینک، یورپین بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیویلپمینٹ، ایشین ڈیویلپمینٹ بینک،اور دی یوریشین ڈیویلپمینٹ بینک سمیت دس سے زائد عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے بارہ تاریخ کو واشنگٹین میں کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو چین کی طرف سے دنیا کو  فراہم کرنے والا اہم عوامی فائدے کا منصوبہ ہے۔ وہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو کی کامیابی کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ مزید تعاون کرنا چاہتے ہیں ۔ 
یورپین بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیویلپمینٹ کے  سربراہ سوما چکرابراتی نے  کہا کہ ان کے بینک نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو کی جمایت کی ہے ۔ ان کے  بینک کی طرف سے فراہم کردہ سروس  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو سے قریبی طور پر منسلک ہے ۔  ایشین انفراسٹرکچر  انویسٹمینٹ بینک  کے نائب  سربراہ  جوکم وان ایمسبرگ نےکہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو عالمی معیشت کے ملاپ اور باہمی روابط کو فروغ دے سکے گا۔ مختلف مالیاتی اداروں کو برسو ں پرمحیط اپنے اپنے تجربات کو جمع  کرنا چاہیئے تاکہ دی بیلٹ اینڈروڈ  انیشیٹو کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here