چین میں خدمت خلق کی سرگرمیاں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ یو این ڈی پی

0

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کی چین میں ڈائریکٹر آگی ویریس نے جمعہ کے روز کہا کہ چین میں خدمت خلق کی سرگرمیاں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں جس کے لیے چینی معیشت اور سماج کی تیز رفتار ترقی لائق تحسین ہے۔چین میں پائیدار ترقیاتی اہداف  اور خدمت خلق سے متعلق ایک رپورٹ کے اجراء کے موقع پر انہوں نے کہا کہ چین  میں خدمت خلق کا شعبہ ترقی کر رہا ہے اور چینی ادارے ملک سے باہر فعال ہوتے ہوئے عالمی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ویریس نے مزید کہا کہ چین میں مذکورہ شعبے کی ترقی میں دو پہلو نمایاں ہیں جس میں پہلا خدمت خلق کا شعبہ چینی ثقافت اور روایات سے ہم آہنگ ہے  جبکہ دوسرا  انفرادی اور تنظیمی سطح کی مزید شمولیت سے مالیاتی زرائع میں اضافہ ہے۔مذکورہ رپورٹ یو این ڈی پی اور چائنا فاونڈیشن سنٹر نے مشترکہ طور پر جاری کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY