چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قو می کانگریس کے انعقاد کو بیرونی میڈیا میں اہمیت دی جا رہی ہے

0

حالیہ دنوں بھارت، جرمنی اور سنگاپور سمیت مختلف ملکوں کے میڈیا نے جلد ہی منعقد ہونے والی چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قو می کانگریس کو نمایاں اہمیت دی ہے ۔میڈیا نے گزشتہ پانچ برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو بھر پور سراہتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قو می کانگریس چین اور پوری دنیا پر گہری اثرات مرتب کرے گی۔
بھارتی اخبار دی ہندو نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے سلسلہ وار اصلاحات کو عمل میں لایا ہے۔ جن میں انسداد بد عنوانی،قومی دفاع اور فوجی دستوں سے متعلق اصلاحات سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے عنقریب منعقد ہونے والی چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قو می کانگریس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی نئی قیادت منتخب ہوگی جسے عالمی برادری بڑی توجہ دے گی۔ اس وقت چین عالمی امور میں روز بروز مزید اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس لئے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قو می کانگریس چین اور پوری دنیا پر گہرے اور دور رس اثرات مرتب کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY