دو ہزار سولہ میں چین کے دیہات میں ای کامرس کی پرچون فروخت کی کل مالیت تقریباً نو کھرب چینی یوآن رہی

0

دو ہزار سولہ میں چین کے دیہات میں ای کامرس کی پرچون فروخت کی کل مالیت آٹھ کھرب چورانوے ارب چون کروڑ چینی یوآن بنی۔دیہی ای کامرس کی دکانوں پر کام کرنے والوں کی کل تعداد دو کروڑ سے زیادہ ہے۔سماجی معیشت میں دیہی ای کامرس کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بارہ تاریخ کو چین کے صوبہ جے جیانگ میں منعقدہ دیہی ای کامرس سے متعلقہ ایک اجلاس میں دو ہزار سولہ سے دو ہزار سترہ تک چین میں دیہی ای کامرس کی ترقی کی رپورٹ کا اجرا ہوا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار سولہ میں چین میں دیہی ای کامرس کی پرچون فروخت کی کل مالیت تقریباً نو کھرب چینی یوآن بنی ۔
چین میں بین الاقوامی ای کامرس مرکز کے انچارج نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں چین کے دیہات میں ای کامرس کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے ۔ای کامرس کے ذریعے غریب لوگوں کی مدد میں نمایاں ثمرات حاصل ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY