جاپان چین دوستی ایسوسی ایشن کے نائب سربراہ سیونجی کازوتیرو کی چین کی سفارتی کامیابیوں کی تحسین

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اٹھارہ اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہورہی ہے۔ اس کانگر یس پر دنیا بھر میں مختلف حلقوں کی چین دوست شخصیات بڑی توجہ دے رہی ہیں۔حال ہی میں چین اور جاپان کے درمیان دوستانہ تبادلوں کے حوالے سے کام کرنے والے جاپانی شہری سیونجی کازوتیرو نے بیجنگ میں سی آر آئی کو انٹرویو دیا۔ انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی میں چین کی حاصل شدہ سفارتی کامیابیوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین عالمی امور میں مزید اہم کردار ادا کررہا ہے۔خاص طور پر چین کے زیر اہتمام دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے متعلق عالمی تعاون کے سربراہی فورم اور جی ٹونٹی کی ہانگ جو سمٹ سے دنیا پر گہرے اثرات چھوڑے گئے۔چین کی جانب سے بڑے ملک کی ذمہ داری قبول کرنے اور عالمی انتظام کے تحفظ کے حوالے سے تجربات اور رویہ جاپان کے لئے سبق آموز ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین نہ صرف اپنے عالمی حقوق ادا کررہا ہے بلکہ متعلقہ ذمہ داری مثبت طور پر قبول کررہا ہے۔
جناب سیونجی کازوتیرو نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں قائم جاپان چین دوستی ایسوسی ایشن کے نائب سربراہ ،جاپان کی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے تحت کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین کےطور پر کام کیا ہے ۔ وہ طویل عرصے سے چین جاپان دوستی کے مقصد کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY