جزیر ہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال کی وجہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان باہمی نفرت اور اعتماد کی کمی  ہے  ۔ ترجمان  چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بارہ تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کی۔  پریس کانفرنس میں انہوں نے  کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال ایک  شیطانی دائرے میں پھنسی ہوئی۔ یہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان باہمی نفرت  اور باہمی اعتماد کی کمی کی وجہ ہے۔ خبر کے مطابق، شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں  کے حوالے سے مذاکرات سے اتفاق نہیں کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے کہا کہ بات چیت کی بنیاد شمالی کوریا کے خلاف  امریکہ کی دشمنی پر  مبنی  پالیسیوں کو ختم کرنا ہے۔ شمالی کوریا   کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے چین اور روس کی طرف سے پیش کردہ منصوبہ  قبول  نہ کرنے کے حوالے سے  پوچھے گئے ایک  سوال کا جواب دیتے ہوئے ہوا چھون اینگ نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال کی وجہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان باہمی نفرت  اور باہمی  اعتماد  کی کمی ہے۔ اس مسئلے کے حل کا موثر طریقہ صرف یہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے باہمی دلچسپی کے مناسب مسائل کو حل کیاجائے ۔ چین اور روس کا منصوبہ اسی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے اور موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ متعلقہ فریقوں  کو اس پر غور کرنا چاہئیے۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY