چینی کمپنی نے مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت کے تین ارب امریکی ڈالرز کے تعمیراتی معاہدے پر دستخط کیے

0

مقامی وقت کے مطابق گیارہ تاریخ کو چین کی چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجنئیرنگ کارپوریشن نے مصر کی مکانات، عوامی کام اور شہری تعمیرات کی وزارت کے ساتھ مصر میں نئے انتظامی دارالحکومت کے مرکزی بزنس زون کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی کل مالیت تین ارب امریکی ڈالرز بنی ہے ۔مصر کے صدر عبد الفتح السیسی اور مصر میں متعین چین کے سفیر سونگ آئی گو نے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔
نئے انتظامی دارالحکومت کے مرکزی بزنس زون کے مذکورہ تعمیراتی منصوبے کا کل رقبہ پانچ لاکھ پانچ ہزار مربع میٹر ہے ۔تعمیراتی پروجیکٹ میں ایک، تین سو پینتالیس میٹر اونچی عمارت بھی شامل ہے۔
مصر میں چینی سفیر سونگ آئی گو نے کہا کہ چینی کمپنی اور مصری حکومت کا یہ معاہدہ دونوں ملکوں کی پیداواری صلاحیت کے تعاون اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کی نئی پیش رفت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here