چین کے گھاس کے میدانوں میں بہتری ہوئی ہے ، وزارت زراعت کی رپورٹ

0

سرکاری اعداد و شمار  کے مطابق چین کےگھاس کے میدانوں  کے ماحول کو بحالی کا سامنا ہے اور ملک بھر میں پودوں کی کوریج میں 54.6 فیصد   اضافہ ہوا ہے ۔ یہ اشارے، بنیادی طور پر گھاس کی کثافت کی عکاسی کرتے ہیں ، وزارت زراعت کے مطابق، یہ پانچ سال  پہلے کہ مقابلے میں 3.6 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں سے  ہر سال 20 ارب چینی یوآن، یعنی 3 ارب ڈالرز سے زائد  خرچ کیے ہیں.

اس وقت، مویشی بانی میں پندرہ  فیصد پوائنٹس سے زیادہ کی کمی آَئی تھی  . منگل کو ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر زراعت   یو کھانگ جن نے حکومت کی پالیسی اور ماحولیاتی تحفظ کی بہتری کو منسوب کرتے ہوئے کہا کہ   اس میں گھاس کے میدانوں کی بہتری میں شامل افراد کی ادائیگی بھی شامل ہے.
یو نے نشاندہی کی کہ صنعت کاری  اور شہروں کا پھیلاو گھاس کے میدانوں کے لئے بہت بڑے  چیلنجز  کا باعث ہے  .

انہوں نے کہا کہ وزارت زراعت  گھاس کے میدانوں کے تحفظ کے  ریگولیٹری نظام کو بہتر بنانے اور مقامی باشندوں کے فائدے کے لئے زراعت کی ترقی پر  زور دے گی.

SHARE

LEAVE A REPLY