چین کے تحقیق اور ترقی(آر اینڈ ڈی) کے اخراجات 2016 ء میں دوگنا عدد میں داخل ہوئے ہیں جوترقی یافتہ ممالک کے قریب ہے ۔اعداد و شمار کے قومی بیورو نے منگل کو بتایا کہ آر اینڈ ڈی میں سال بہ سال 10.6 فیصد اضافے سے2016 کے دوران اخراجات 1.57 ٹریلین یوآن (234 بلین امریکی ڈالرز ) رہے جو کہ 2015 کی شرح سے1.7 فیصد زیادہ ہے، ان اخراجات کا چین کے جی ڈی پی میں تناسب دو اعشاریہ ایک فیصد ہے۔اعداد و شمار کے قومی بیورو کے سینئر ماہر اقتصادیات کاو شیاوجنگ نے کہا کہ آر اینڈ ڈی کے اخراجات زیادہ سے زیادہ بنیادی تحقیقات کو دیے گئے ۔ اعلی تیکنیکی کمپنیوں اور نجی تحقیقاتی اداروں کو بہتر بنانے پر زیادہ رقم خرچ کی گئی ۔بنیادی تحقیق پر خرچ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں بدستور کم رہی۔