چین کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ  شعبے کے اخراجات 2016 میں ترقی یافتہ ممالک کے قریب رہے ۔

0

چین کے تحقیق اور ترقی(آر اینڈ ڈی) کے  اخراجات  2016 ء  میں دوگنا عدد میں داخل ہوئے ہیں جوترقی یافتہ ممالک کے قریب ہے ۔اعداد و شمار کے قومی بیورو  نے منگل کو بتایا  کہ آر اینڈ ڈی میں    سال بہ سال  10.6 فیصد اضافے سے2016 کے دوران  اخراجات  1.57 ٹریلین یوآن (234 بلین امریکی ڈالرز  ) رہے  جو کہ  2015  کی شرح سے1.7 فیصد  زیادہ ہے،   ان اخراجات کا چین کے  جی ڈی پی میں تناسب دو اعشاریہ ایک فیصد ہے۔اعداد و شمار کے قومی بیورو  کے سینئر ماہر اقتصادیات کاو شیاوجنگ نے کہا   کہ آر اینڈ ڈی کے اخراجات زیادہ سے زیادہ  بنیادی تحقیقات کو دیے گئے ۔ اعلی تیکنیکی  کمپنیوں اور نجی تحقیقاتی اداروں کو بہتر بنانے پر زیادہ رقم خرچ کی گئی ۔بنیادی تحقیق پر خرچ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں  بدستور کم رہی۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here