چین کی ٹیلی سکوپ نے آزمائشی پیریڈ کے دوران دو ستارے دریافت کرلیے

0

بیجینگ:  چین کی قومی اجرامِ فلکی رصد گاہ نے منگل  کے روز بتایا کہ چین   کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ نے دو ستارے دریافت کرلیے ہیں۔  یہ ستارے ایک سال کےآزمائشی پیریڈ کے بعد دریافت کیے گئے ہیں۔

ان دو ستاروں کو  J1859-01 اور J1931-01  کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دونوں ستارے  بالترتیب  سولہ ہزار اور چار ہزار ایک سو نوری سال کے فاصلے پر ہیں۔

چین کی قومی اجرامِ فلکی رصد گاہ کے چیف سائنٹسٹ  لی تی کا کہنا ہے کہ ان دو ستاروں کو جنوبی کہکشاں کی سکیننگ کےدوران  بائیس اور پچیس اگست کو دریافت کیا گیا۔

بعدازاں ستمبر میں  چینی ٹیلی سکوپ کی اس دریافت کی تصدیق ایک آسٹریلین ٹیلی سکوپ نے بھی کی۔

ٹیلی سکوپ پروجیکٹ کےڈپٹی ڈائریکٹر  پینگ پو نے کہا کہ  عمومی طور پر چین کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ کے جحم کے مساوی ٹیلی سکوپس کو  تین سے پانچ سال کا آزمائشی عرصہ درکار ہوتاہے۔  مگر ایک سال کے اندر ہی اس طرح کی دریافت بہت ہی حوصلہ افزاء ہے۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY