چین رواں سال اقتصادی و سماجی اہداف کو پورا کرنے کے لئے  پرامید ہے 

0

چین کے قومی اعدادو شمار کے بیورو کے سربراہ جی نینگ جے نے دس تاریخ کو پریس کانفرنس  میں کہا کہ رواں سال چین کی معیشت میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد  اضافے کی متوقع ترقی کے ہدف کو پورا کرنے میں  کوئی  مشکل نہیں ہے۔ اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس ہدف سے بہتر  نتائج مل جائِیں۔ چین کی معیشت کے استحکام  اور اچھے رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
جی نینگ جے نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ، ہمیں روزگار، اشیاء کی قیمت، ماحولیاتی تحفظ  کے حوالےسے بھی  دیکھنا چاہئیے۔ حالیہ برسوں میں چین  میں  روزگار کی صورتحال بہت اچھی ہے۔ اشیاء کی قیمتیں  متوقع معیار سے کم ہوئیِں اور ماحولیاتی ماحول کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔ چین  مجموعی طور پر رواں سال اقتصادی و سماجی اہداف کو پورا کرنے کے لئے پرامید ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY