بیجنگ کے میڈیا ہوٹل میں واقع چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے نیوز سینٹر گیارہ تاریخ سے باقاعدہ طور پرکھول دیا گیا ہے ۔اسی دن صحافیوں کو ارسال کیے جانے والے معلوماتی کتابچے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے دوران عظیم عوامی ہال میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قومی کانگریس میں شریک مندوبین کے لئیے خصوصی راہداری قائم ہوگی جس میں متعدد انٹرویوز کا اہتمام کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قومی کانگریس کے دوران پہلی مرتبہ ہے کہ مندوبین کے لئیے خصوصی راہداری قائم کی جائے گی