دو ہزار بیس تک چین میں ہیومن ریسورس کی خدمات کے شعبے کا حجم بیس کھرب چینی یوآن بنے گا

0

چین میں ہیومن ریسورس اور سماجی فلاح و بہبود کی وزارت نے گیارہ تاریخ کو ہیومن ریسورس کی خدمات کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک منصوبہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار بیس تک چین میں ہیومن ریسورس کی خدمات کے شعبے کا حجم بیس کھرب چینی یوآن بنے گا۔اور اس شعبے میں تقریباً ایک سو مثالی رہنما ادارے قائم ہونگے۔
متعلقہ انچار ج نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں چین میں ہیومن ریسورس کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔دو ہزار سولہ کے اواخر تک چین میں ہیومن ریسورس کی خدمات کے چھبیس ہزار سات سو ادارے موجود ہیں اور اس شعبے میں ملازمتوں کی تعداد پانچ لاکھ ترپن ہزار ہے۔دو ہزار سولہ میں اس شعبے کی آمدنی گیارہ کھرب اسی ارب یوآن تھی ۔حالیہ چند برسوں میں یہ بیس فیصد سے بڑھی ہے۔مذکورہ منصوبے کے مطابق دو ہزار بیس تک ہیومن ریسورس کی خدمات کے دیگر صنعتی پارک تعمیر کیے جائیں گے اور اس شعبے میں ملازمت کرنے والوں کی تعداد چھ لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
ہیومن ریسورس کی خدمات کا شعبہ صنعتی و کاروباری اداروں کے لیےہیومن ریسورس سے متعلق سروسز فراہم کرتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY