امید ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس سمندر پار چینیوں کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گی: سمندر پار چینی

0

گزشتہ پانچ برسوں میں چینی معیشت کی تیز ترقی کے ساتھ ساتھ سرمائے  کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ترقیاتی ماحول

Chinese flag in map

بھی مزید بہتر ہو رہا ہے۔اس کے پس منظر میں چین کی ترقی پر سمندر پار چینی بھی مزید توجہ دے رہے ہیں۔عنقریب منعقد ہونے والی چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس ان کے لیے بھی بہت اہم ہے۔وہ امید کرتے ہیں کہ چینی حکومت کی نئی ترقیاتی پالیسی اور حکمت عملی ان کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گی۔

اٹلی میں چینی چیمبر کے سربراہ چھین چیئن شی نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی نجی معیشت کی ترقی نے اپنی مادر وطن میں واپس آ کر کاروبار کرنے والے سمندر پار چینیوں کے لیے بہت بہتر  پالیسی اور سماج کا ماحول فراہم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار چینی ، چینی کمیوسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ طاقتور چین سمند پار چینیوں کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here