افغانستان کی کابل یونیورسٹی میں چین کی جانب سے کمپلیکس اور آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب دس تاریخ کو افغان دارالحکومت کابل میں منعقد ہوئی۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ عبداللہ، افغانستان میں چین کےسفیر یاو جینگ نے اس تقریب میں شرکت کی۔
جناب عبداللہ عبداللہ نے افغان حکومت اور عوام کی نمائندگی میں چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان کے تعلیمی شعبے میں چین کی خدمات اور تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اعلی تعلیم پر سرمایہ کاری کا مقصد اگلی نسل کی فلاح و بہبود اور ایک محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہے۔افغان حکومت ملک کی بہترین یونورسٹی میں چین کی جانب سے دو کلیدی عمارتوں کی تعمیر پر خوش آمدید کہتی ہے ۔اس منصوبے کے عمل سے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالب علموں کو بہتر تعلیمی تنصیبات اور مقام فراہم کیا جائے گا اور ملک کے تعلیمی معیار اور اعلی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔
چینی سفیر یاو جینگ نے کہا کہ چین اور افغانستان قریبی ہمسائے اور دوست ملک ہیں۔دونوں ممالک کے عوام کو اس دوستی کے فروغ کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔مذکورہ منصوبہ دونوں ممالک کے راہنماوں کی جانب سےطے کردہ مشترکہ ،بامعنی اور جامع منصوبہ ہے۔