چین عالمی غربت میں کمی کے لئے بڑا کردار ادا کرے گا ۔ نائب وزیر اعظم چین

0

چین کے نائب وزیر اعظم جناب وانگ یانگ نے کہا ہے کہ ملک  عالمی غربت میں کمی کے لئے بڑا کردار ادا کرے گا جناب وانگ نے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین غربت کے خاتمے کے لئے ایک متحرک اور طاقتور قوت ہے۔
چین اپنے تجربات کا اشتراک کرے گا اور پائیدار ترقی کے لئے 2030 ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے  دوسرے ملکوں کے ساتھ تعاون کو بہتر بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو غربت سے باہر نکالنے کے بنیادی مقصد کے ساتھ ، چین 2020 میں اعتدال پسند اور خوشحال سماج کو حاصل کرنے کے اپنے مقاصد کو پا لے گا ۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب انتو نیو گوتریز نےفورم  کے لئے تہنیتی پیغام بھیجا ، اس فورم میں دنیا بھر کے 13 ممالک اور 16 عالمی تنظیموں کے 200 سے زیادہ لوگوں  اور حکومتی آفیسران  نے شرکت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here