چینی صدر کا  غربت کے خاتمے پر زور

0

چین میں غریبوں کے امداد کے حوالے سے چوتھے قومی دن کی آمد پر چینی صدر شی جن پھنگ نے غربت کے خاتمے کے لیے اہم ہدایات  دیں۔ انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ غربت کے خاتمے کے لیے بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور معاشرے کو غربت کے خاتمے کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہیں اور خوشحال معاشرت کی تعمیر میں نئی  کامیابیاں حاصل کرنی چاہئیں۔
چین کے صدر نے کہا  کہ غربت کا خاتمہ اور عوام کی خوشحالی چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کی ترقی کے بنیادی مقاصد ہیں۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے دو ہزار بیس تک دیہات میں غربت کو ختم کرنے کا وعدہ کیا۔مختلف علاقوں اور مختلف اداروں نے مرکزی کمیٹی کی پالیسی اور اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جو قابل تحسین ہیں۔
چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا  کہ غربت کے خاتمے کی جنگ جیتنا ، اصلاحات و ترقی کی کامیابیوں کو تمام عوام تک پہنچانے اور مشترکہ خوشحالی کا اہم قدم  ہے۔
نو تاریخ کو غربت کے خاتمے کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کا ایک اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں غربت کے خاتمے میں گرانقدر خدمات دینے والوں  کو انعامات سے  نوازا گیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here